Talkative Parrot

بدتمیز طوطا

Parrot


میں نے ایک طوطا رکھا ہوا تھا جو  اب نہیں ہے؟ 😭😭

خیر اُس طوطے کو ویسے تو مِٹھو مِٹھو کہتے تھے لیکن میں نے اُس کا نام بدتمیز رکھا ہوا تھا.... 


میرے تو کوئی بہن بھائی ہیں نہیں... 

اس لیے میں بدتمیز کو ہی تنگ کرتا تھا... 


یہ سب بدتمیزی اُسے میں نے ہی سکھائی تھی.... 


جب صبح سو کے اُٹھتا میں بدتمیز کو سیٹی مارتا تو جواب آتا 

اُٹھ گیا ایں بے غیرتا... ؟


وہ ایسا طوطا تھا جو تقریباً ہر بات کا جواب نہایت بدتمیزی سے دے سکتا تھا.... جسے بدتمیز بنانے میں مجھے 7 سال لگے تھے....


جب بھی میرے کزن آتے تو میرے طوطے کے لیے کچھ نہ کچھ لے کر آتے.... جو کچھ نا لاتا... اُسے بدتمیز کہتا تھا بوکھی عوام... 


جب بھی کوئی گھر پر آتا تو بدتمیز اُس کا استقبال نہایت بدتمیزانہ انداز میں کرتا... "آئو جی آؤ آپ کی کمی تھی" 


کچھ لوگ تو ہنس دیتے کچھ لوگ کہتے بدتمیز... 😏😏


اگر میرے دوستوں کی کبھی میں دعوت کرتا تو بدتمیز کو پنجرے سمیت... کھانے کے ٹیبل پر لے آتا.... 

جس کی وجہ سے کافی سالن اور روٹیوں کی بچت ہو جاتی... 


جیسے ہی دوست پہلا نوالہ لیتے بدتمیز کہتا " آرام نال آرام نال" 


جو زیادہ کھاتا تو طوطا کہتا... " پہلی واری کھا رے او؟" 


پھر کہتا  " بوکھی عوام" 😏


بدتمیز کی کمنٹری کھانے کے ساتھ ساتھ جاری رہتی... 


ایک دن میں نے اُسے بولا جو بھی لڑکی گزرے اُسے کہنا ہے 

"او گئی جے باندری" 


اور یہ سمجھا کہ میں اُسے پارک لے گیا... 

جب بھی لڑکی گزرتی بدتمیز نہایت بدتمیزی سے کہتا... 

" "او گئی جے باندری" "


کچھ لڑکیاں ہنس کر گزر جاتیں اور کچھ کہ دیتی بدتمیز.... 

جب بھی کوئی بدتمیز کہتا طوطا کہتا تھا... شکریہ


ایک دن ابّو کے مہمان آگئے انہیں پتہ نہیں تھا کہ کچھ لانا ہے.... 

پہلے تو طوطے نے آتے ساتھ بولا


" آؤ جی آؤ آپ کی کمی تھی" 


پھر جب طوطے نے دیکھا کہ کچھ لے کر نہیں آئے تو طوطا بولا 


"" بوکھی عوام"" 


جب وہ چلے گئے تو ابّو بولے جیسا تو بدتمیز ویسا ہی تیرا طوطا بدتمیز... 


طوطا : بہت شکریہ

Parrot


پاکستانی نیل آرمسٹرانگ

.

.

اگر چاند پر پہلا قدم رکھنے والے"نیل آرمسٹرانگ" کی والدہ پاکستانی ہوتیں تو کیا ہوتا؟؟

.

جب نیل آرمسٹرانگ چاند 🌛پر گیا تو اسکی امی نے زمین سے آواز لگائی۔😠

۔

۔

۔

وے نیلیا چھیتی گھر آجا 😡۔۔ تیرا ماما تے مامی😬 آر رے نے میں بریانی بنا لگی آں تے توں رائتے واسطے دہی لیا  دے۔۔😋

۔

نیل آرمسٹرانگ ۔😓

امی میں خلا میں گیا ہوں پڑوسیوں کے گھر گلی ڈنڈا کھیلنے نہیں😖۔ میں اتنی جلدی نہیں آسکتا۔😵

۔

نیلے کی امی نے وہیں سے جوتا👡 گھما کرمارا جو خلا کو چیرتا😂 ہوا چاند پر پہنچ کر سیدھا نیلے کی کمر پر لگا😏 اور نیلے کا رنگ پیلا ہوگا. 

.

وہ زور سے تڑپ کر بولا...  

"اوئی ماں مرگیا😳۔ اے کی وجیا میری کمر وچ؟؟؟"

۔

اسکی امی زمین سے😨

وے ٹوٹ پینیا اے میری جتی اے😠۔۔ چھیتی گھر واپس آ کے مینوں دہی لیا دے، نہیں تے میں چن تے آکے تیرے چن تارے الٹے کر دینے نے۔۔😲😳

.

نیلا بیچارا مرتا کیا نا کرتا.. 

ماں کی مار سے بچنے کیلئے فوراچاند سے واپس آکر دہی لینے چلا گیا اور واپسی پر دکان والے سے کہا... 

.

"پائن شاپر ڈبل کردو"

ﻟﮍﮐﯽ ﻓﻮﻥ ﭘﺮ : ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﮐﻨﻮﺍﺭﮮ ﮨﯿﮟ ؟

ﺁﺩﻣﯽ ؛ ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ،،،،،،، ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﮐﻮﻥ ؟

ﻟﮍﮐﯽ : ﺗﻤﮭﺎﺭﯼ ﺑﯿﻮﯼ ..😠😠😠 ﺁﺝ ﮔﮭﺮ ﺁ ، ﭘﮭﺮ ﺑﺘﺎﺗﯽ ﮨﻮﮞ

ﺩﻭﺳﺮﯼ ﮐﺎﻝ ، ﻧﺌﮯ ﻧﻤﺒﺮ ﺳﮯ

ﻟﮍﮐﯽ؛ ﺁﭖ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﮨﻮ ؟

ﺁﺩﻣﯽ ؛ ﺟﯽ ﮨﺎﮞ ،،،،،،ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﮐﻮﻥ ؟

ﻟﮍﮐﯽ ؛ ﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮔﺮﻝ ﻓﺮﯾﻨﮉ ..... ﺗﻢ ﺟﮭﻮﭨﮯ ، ﺩﻏﺎ ﺑﺎﺯ ﮨﻮ ..

ﺁﺩﻣﯽ؛ ﺳﻮﺭﯼ ﺟﺎﻥ ، ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﮨﮯ

ﻟﮍﮐﯽ ؛ ﺑﯿﻮﯼ ﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮐﻤﯿﻨﮯ ....ﺁﺝ ﺗﻮ ﺑﺲ ﮔﮭﺮ ﺁ😁😂😂😂

🙉🙈😂😂😂

میاں بیوی بستر پر لیٹے ہوئے سونے کی تیاری کر رہے تھے،🙈

 اچانک بیوی بولی۔۔۔۔!


بیوی: "جانو ! کیا تم میرے مرنے کے بعد دوسری شادی کر لو گے۔۔۔؟"


شوہر: "نہیں‌ شونا! تمہیں تو پتہ ہے کہ میں تم سے کتنا پیار کرتا ہوں۔ میں کبھی بھی دوسری شادی نہیں کرونگا۔۔۔!"


بیوی: "لیکن تم اتنی لمبی زندگی تنہا بھی تو نہیں‌ گزار سکتے، شادی تو تہمیں کرنا ہو گی۔۔۔!"


شوہر: (کروٹ بدلتے ہوئے) "دیکھا جائے گا۔ اگر ضروری ہوا تو کر لوں گا، ابھی میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔۔۔!"


بیوی: (دکھ بھری آواز میں ) "کیا تم واقعی دوسری شادی کر لو گے۔۔۔؟"


شوہر: "بیگم ! ابھی تم خود ہی تو زور دے رہی تھی۔۔۔!"


بیوی: "اچھا کیا تم اسے اسی گھر میں لاؤ گے۔۔۔؟"


شوہر: "ہاں، میرا خیال ہے ہمارا گھر کافی بڑا ہے اور اسے یہیں رہنا ہو گا۔۔۔!"


بیوی: "کیا تم اسے اسی کمرے میں رکھو گے۔۔۔؟"


شوہر: "ہاں، کیونکہ یہی تو ہمارا بیڈ روم ہے۔۔۔!"


بیوی: "کیا وہ اسی بیڈ پر سوئے گی۔۔۔؟"


شوہر: (موبائل پر ٹائم دیکھتے ہوئے) "بھئی بیگم ظاہر ہے اور کہاں سوئے گی۔۔۔؟"


بیوی: "اچھا کیا وہ میری جیولری استعمال کرے گی۔۔۔؟"


شوہر: "نہیں اس جیولری سے تمہاری سہانی یادیں وابستہ ہیں۔ وہ یہ استمعال نہیں کر سکے گی۔۔۔!"


بیوی: "اور میرے کپڑے۔۔۔!"


شوہر: "پیاری بیگم! جسے شادی کرنا ہو گی وہ کپڑے بھی خود ہی لے کر آئے گی۔۔۔!"


بیوی: "اور کیا وہ میری گاڑی بھی استعمال کرے گی۔۔۔؟"


شوہر: (جلدی میں) "نہیں یار، اُسے گاڑی چلانا نہیں آتی۔ بہت دفعہ بولا لیکن وہ سیکھنا ہی نہیں چاہتی۔۔۔!"


بیوی: "کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟"


بس پھر اس کے بعد  آپ سمجھدار ہو.😜

چراغوں میں روشنی نہ رہی


🇵🇰🇵🇰❤❤🇵🇰🇵🇰پاک پاک پاکستان ۔صاف صاف پاکستان

بیگم کو سوٹ گفٹ کرنا تھا سوٹ خریدنے کے لیے ایک دوکان پر گیا وہاں بہت ساری ورایٹی اور ڈیزاین دیکھ کر کچھ سمجھ نہی آرہا تھا کے کیا خریدوں


 پھر میں وہاں پر بیٹھی دو لڑکیوں کو فالو کرنا شروع کردیا جو مجھ سے پہلے دوکان میں موجود تھی اور ان کی سلیکش بھی اچھی معلوم ہورہی تھی 


تقریباً آدھے گھنٹے بعد ان لڑکیوں نے ایک سوٹ سلیکٹ کرلیا اب جیسے ہی وہ سوٹ لیے کر اٹھی میں بھی اسی کاونڑ جا پہنچا اور سیل مین کو کہا جو سوٹ ان لڑکیوں کو دیا ہے بلکل وہی ایک سوٹ مجھے بھی نکال دوں 


اب میں بلینگ کاونڑر پر جا رہا تھا تو میری نظر پھر سے انہی لڑکیوں پر پڑی جو پھر سے ایک سوٹ سلیکٹ کر رہی تھی 

میں پھر سے ان کے پیچے جا کھڑا ہوا چلو اگر یہ سوٹ اچھا ہوا تو یہ بھی لے لوں گا اب تقریباً 15سے20منٹ کی جدوجہد کے بعد انہوں نے یہ سوٹ بھی لیے لیا 

اور ان کو فالو کرتے ہوۓ میں نے بھی سیم کلر اور ڈیزاین نکلوا لیا اور کونڑر پر بل ادہ کردیا 


اب میری نظر پھر سےان لڑکیوں پر پڑی انہوں نے وہ دونوں سوٹ واپس کیے اور دوکان سے باہر نکل گئ

 

اب میرا تجسوس کا پیمانہ لبریز ہوگیا کے آخر انہوں نے سوٹ واپس کیوں کیے میں ان کے پیچھے پیچھے پارکینگ تک پہنچ گیا جا کر  وجہ دریافت کی 

ان کا جواب سن کر مجھے چکر آنے لگے اور میرے منہ سے یہ جملہ نکلا یا اللہ جب تو عقل تقسیم کر رہا تھا اس وقت ہم لڑکے کہا تھے 


ان لڑکیوں کا جواب یہ تھا کے وہ ڈیزاین تو تین سال پرانے تھے اور کلر بھی ہماری پسند کے نہی تھے😯😯😯 

اور ویسے بھی ہم نے کونسا لینے تھے ہم تو وقت پاس کررہی تھی ہمارے بھاٸی نے ہمیں لینے آنا تھا وہ کہتا تھا کے اسے آنے میں 1گھنٹہ لگیے گا ہم تو اس کا انظار کر رہی تھی 😑😑😑😑

ایک صاحب نے دفتر سے فارغ ہوکر اپنی سیکریٹری کو ساتھ لیا اور ہوٹل میں کھانا کھانے چلے گئے۔ وہاں سے دونوں نے فلم دیکھنے کا پروگرام بنایا۔ اس کے بعد صاحب سیکریٹری کے ساتھ اس کے گھر بھی چلے گئے۔ رات گئے وہ سیکریٹری کے ہاں سے رخصت ہونے لگے تو انہوں نے اس سے ایک پینسل مانگ کر اپنے کان پر پھنسالی۔


گھر پہنچے تو بیوی نے تاخیر کی وجہ پوچھی۔ صاحب نے سب کچھ سچ سچ بتادیا۔


’’جھوٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بکواس ۔۔۔۔۔۔۔۔!‘‘ بیوی فاتحانہ انداز میں بولی۔ ’’تمہیں تو شو مارنے کی عادت ہے، مجھے معلوم ہے کہ تم دیر تک دفتر میں کام کرکے آرہے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔ پینسل ابھی تک تمہارے کان پر لگی ہوئی ھے۔۔😁😁

"افسانچہ"

الو کا پٹھا

بن بلاۓ مہمانوں کی آمد کا سن کر لمحہ بھر کے لیۓ چوھدری صاحب حقے کا کش لگانا بھول گئے!

بےچارے نام کے ھی چوھدری تھے، آمدنی محدود تھی، اور اخراجات زیادہ، 

سفید پوشی کا بھرم رکھنا دشوار ھو گیا تھا،

مہمان کمرے میں آبیٹھے،تو کچھ دیر بعد وہ باہر نکلے اور نوکر کو کھانا تیار کرنے کا حکم دیا،

"گھر میں تو سبزی ھے یا دالیں"نوکر نے دبی آواز میں کہا،

"وہ مرغی کس کی پھر رھی ھے" انہوں نے صحن کی طرف انگلی سے اشارہ کرتے ھوۓ کہا،

ہمسائیوں کی ھے"دانہ دنکا چگنےآ جاتی ھے،

دانہ چگنے یا بیٹیں کرنے،پکڑ اور ذبح کر اسے، انہوں نے رعب دار آواز میں کہا اور اندر چلے گئے.

وہ مہمانوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف تھے کہ نوکر نے دروازہ بجا کر انہیں باہر بلایا اور ڈرتے،ڈرتے کہا،

چوہدری جی؛ ذبح کرتے ھوۓ گردن علیحدہ ھو گئ ھے."مرغی حرام ھو گئ ھے جی،

"الو کا پٹھا"

چوہدری صاحب کا پارہ چڑھ گیا،

پہلے حلال تھی کیا؟

پکا سالن۰۰۰۰

ایک سر پھری بیوی

 جس نے خاوند کے ناک میں دم، اور اپنے اسلوب  اور معاملات سے خاوند کا جینا حرام کیا ہوا تھا۔

 

اُس نے ایک دن خاوند کو صبح سویرے نیند سے جگایا اور نہایت احترام اور محبت سے کہا:

*میرے سرتاج؛ اُٹھیئے، صبح ہو گئی ہے۔*


 اور پھر شاندار تیار کیا ہوا ناشتہ خاوند کے بستر پر ہی لے آئی۔ 

 

خاوند جو پہلے ہی نیند سے جاگ کر بیوی کے رویہ پر حیرت زدہ بیٹھا تھا، ناشتہ دیکھ کر چُپ نا رہ سکا اور پوچھ لیا:


*آج کیا ہو گیا ہے تمہیں؟*

*یہ اچانک کیسی تبدیلی آ گئی ہے تم میں؟*

 

بیوی نے کہا: *کل ہمسایوں کے گھر میں تبلیغ والی بیبیاں آئی ہوئی تھیں۔ کہہ رہی تھیں کہ جس مرد کی بیوی بد زبان اور بد اخلاق ہو گی اللہ اُس مرد کی مغفرت فرما دے گا*


 اور ہو سکتا ہے کہ


*اُس مرد کو بیوی کی بد اخلاقی اور بد تمیزی برداشت کرنے پر جنت میں بھی داخل کر دے۔*


خاوند نے کہا: *یہاں تک تو ٹھیک ہے، آگے؟*


بیوی نے غراتے ہوئے کہا:


*جنت جانا ہے تو اپنے عملوں سے جا،*

*میسنا بن کر میری وجہ سے کیوں جاتا ہے؟*

جب میں آٹھویں کلاس میں تھا تو مجھے پہلا پہلا پیار ہوا

 اپنی اردو کی مِس سائرہ سے ہوا ، میں جب بھی انہیں دیکھتا تو مجھے سکول بہت اچھا لگتا ۔۔

آپ اس بات سے ہی میرے پیار کی انتہا کا اندازہ کر سکتے کہ آٹھویں کلاس کا معصوم سا لڑکا ہو اور وہ اتوار کو بھی سکول جانا چاہتا ہو 😋

لاسٹ بینچ سے اُٹھ کر پہلے بینچ پہ مِس کے بلکل سامنے آ کر بیٹھ جائے ، 45 منٹوں کیلئے تمام دوستوں سے کنارا کر لے اور زور زور سے فعل ماضی ، فعل حال اور فعل مستقبل یاد کرنے لگ جائے 😆

اسی بے انتہا پیار سے مجبور ہو کر ایک دن میں نے اپنی مِس کو پریم پَتر مطبل کہ پیار والا خط لکھ ڈالا ۔۔

پیار والے خط میں ہم نے صرف " آئی _ لو _ یو " لکھا اور مِس کے رجسٹر حاضری میں رکھ دیا ۔۔ یہ الگ بات کہ مس نے ہمیں دیکھ لیا ۔۔

اور وہ میری شکایت اور میرے پریم پَتر کو لے کر سیدھا میرے ابو کے پاس پہنچیں اور پریم پَتر ان کے ہاتھ پہ رکھ دیا اور چیخ کے بولیں دیکھو اِسے 😒

ابو نے پریم پَتر کھولا دیکھا ، پڑھا اور لال ٹماٹر ہوتے چہرے سے مِس کی طرف دیکھا اور بولے :

ہمیں یقین نہیں آ رہا ۔۔

رب سے جو مانگا بھی نہیں وہ مل گیا

آئی __ لو __ یو ___ ٹو سائرہ 😍🥰


یہ سردیوں کی ایک رات تھی ہم دوست گاؤں سے تھوڑا باہر ہلکی ہلکی آگ لگا کر گپیں لگا رہے تھے کہ وقت کا احساس نہ ہوا

جب آدھی رات کا وقت ہوا تو ایک دوست نے کہا کہ رات بہت ہو چکی ہے کل ملیں گے

ہم سب اپنے گھروں کے لیے اٹھے اور گاؤں کی طرف چل دیئے

تمام دوست اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے میرا گھر گاؤں کی دوسری طرف تھا اس لیے میں اب اکیلا رہ گیا

کافی تاریک رات تھی اور ہر طرف سناٹا تھا

اچانک میرے کانوں میں پائل کی کھنکھناتی ہوئی آواز سنائی دی

مجھے لگا کہ میرے پیچھے کوئی چیز ہے میں نے فوراً پیچھے دیکھا تو کچھ نظر نہ آیا اور کھنکھناتی آواز بھی اچانک بند ہو گئی

میرا دل گھبرانے لگا میں دل میں کلمہ درود پڑھنے لگا اور دوبارہ جلتی جلتی چلنے لگا اب دوبارہ وہی آواز سنائی دینے لگی میں نے اپنی سپیڈ بڑھا دی مگر وہ آواز اب تیز ہو گئ اب  میں نے کلمہ طیبہ اور درود پاک اونچی آواز میں پڑھنا شروع کر دیا اور دوڈ لگا دی

وہ آواز بھی میرا اسی سپیڈ سے پیچھا کرتے ہوئے تیز ہو گئ اب میں فل سپیڈ سے بھاگ رہا تھا۔

میں تھوڑی ہی دیر میں اپنی بیٹھک رہائشی کمرے تک پہنچ گیا اور فوراً ہی کنڈا کھول کر اندر داخل ہوا اور فوراً اندر سے دروازے کو کنڈی لگا دی

میں مکمل پسینے سے شرابور ہو گیا تھا اور دل کی دھڑکن بھی کافی تیز تھی فوری طور پر پانی کے دو گلاس پئے اور پسینہ صاف کرتے ہوئے پنکھا لگا دیا اور ساتھ ساتھ شکر کا کلمہ پڑھ رہا تھا کہ صحیح سلامت گھر تک پہنچ گیا

اب جب گھبراہٹ تھوڑی کم ہوئی شوز اتارنے کے بعد جب کوٹ اتار کر دوسری چارپائی پر پھینکا تو وہی کھنکھناہٹ کی آواز آئی جسے سن کر مجھے جھٹکا لگا 

میں نے کوٹ کو اٹھا کر جب چیک کیا تو میرے کوٹ کے اندر بیک سائیڈ پر کافی " سکے" جمع تھے جو کہ جیب کے شگاف کی وجہ سے کوٹ کے اندر ہی گرتے گئے اور کوٹ کی بیک سائیڈ پر جمع ہوتے گئے جیسے جیسے میں چلتا تھا ان کی کھنکھناہٹ کی آواز سنائی دیتی تھی اور جیسے جیسے میں تیز بھاگتا آواز بھی پڑھ جاتی 

جی یہ کوئی چڑیل ڈائن یا پچھپیری نہیں تھی بلکہ میری پھٹی ہوئی جیب کے سکے تھے ۔

شادی شدہ خوشگوار زندگی کے رہنُما اصول ۔۔۔۔

۱۔شادی کے پہلے دن سسرال پنہچتے ہی بے ہوش ہوجائیں اور ہوش میں آنے پہ بتادیں کہ مجھے زیادہ لوگ دیکھ کے چکر آجاتے ہیں تاکہ آئندہ کے لئے سسرال میں جمِ غفیر نا لگے

۲-ولیمے کے اگلے دن ہی ساس سے کہہ دیں کہ میں اپنا میکہ اور وہاں کی تربیت پیچھے چھوڑ آئی ہوں اب تو سب کچھ آپ سے ہی سیکھونگی اور اسی طرح سیکھنے سکھانے میں ایک ڈیڑھ سال نکال دیں

۳-کوئی بھی کام کبھی اتنا پرفیکٹ نا کریں کہ وہ آپکی ڈیوٹی بن جائے بلکہ ہر کام ادھورا چھوڑ کر ساس سے کہیں “ امی یہ توآپ ہی صحیح کر سکتی ہیں “

۴-وقت بے وقت چائے بنانے سے بچنا ہے تو کہہ دیں مجھے ابلتی ہوئی چائے کی نکلتی ہوئی بھاپ سے الرجی ہے اسلئیے یہ ذمہ داری کسی اور کو دے دیں

۵-میاں کو پہلے دن ہی بتادیں کہ جس دن میں اپنے ماں باپ کو نادیکھوں اس دن مجھے جلدی نیند آجاتی ہے اسطرح وہ سرِ شام ہی آپکو میکے کا چکر لگوالائینگے

۶-ساس جو بھی پکائیں اسکی تعریف کریں اور کہیں یہ تو بس آپکے ہاتھ کا ہی اچھا لگتا ہے یہ تو صرف آپ ہی پکا یا کریں

۷- ناشتہ بنانے کی ذمہ داری ملے تو کہیں مجھے لنچ کی ڈیوٹی دے دیں اور لنچ کی ڈیوٹی ملے تو کہیں میں ڈنر بنایا کرونگی اور ڈنر میں دوپہر کا بچا ہوا سرو کردیں اسطرح آپکو صرف لنچ گرم کرنا پڑیگا ، پکانے سے بچت ۔۔

۸-سسرال میں ہمیشہ لمبی لمبی چھوڑیں کیونکہ یقین تو انھوں نے چھوٹی چھوڑیوں پہ بھی نہیں کرنا تو پھر بندہ لمبی کیوں نا پھینکے۔۔۔

۹-جس دن میاں آپکو اپنی اماں کے مزاج سے ڈرائیں یا متعرف کروائیں اسی وقت بھاگتی ہوئی ساس کے پاس جائیں اور کہیں “ امی یہ تو آپکے بارے میں پتا نہیں کیا کیا کہہ کر مجھے ڈرا ہے ہیں جب کہ آپ تو میری امی سے زیادہ اچھی ہیں مجھےاپنے بارے میں آپ خود بتائیں مجھے ۔۔۔۔

بس پھر اسی دن سے ماں بیٹے کے خلاف ہوکر آپکی طرف ہوجائینگی۔۔۔اور آپکی موجیں ہی موجیں۔۔

۱۰۔۔نندوں کے آتے ہی فضائل اعمال لیکر بیٹھ جائیں اور انھیں سسرال کی خدمت ، شوہر کی خدمت کے فضائل کی تعلیم کریں اور انھیں بتائیں کئ اپنے گھر میں ٹک کے رہنے میں ہی اصل کامیابی ہے اس سے وہ آپکی سسرال سے وابستگی سے بھی مُتاثر ہونگی اور آنا جانا بھی کم کردینگی

۱۱ ۔۔دیورانی جٹھانیوں سے ہمیشہ بنا کر رکھیں ان سے سب اگلوالیں لیکر اپنے اندر کا کبھی ظاہر نا ہونے دی ،کیونکہ یہی وہ خاموش دوغلے مُجاہد ہیں جو وقت پڑنے پہ آپ کے ساتھ یا آپکے خلاف کھڑے ہوسکتے ہیں ۔۔۔۔

۱۲۔ میاں کے مُنہ پہ اس کی تعریف کرتی رہیں اور اس دوران اپنی ہنسی پہ قابو رکھیں تو انشاللّہ بہت جلد مطلوبہ نتائج حاصل ہونگیں ۔۔۔

مزید ٹپس کے لئے بلا جھجھک رابطہ کریں

Talkative Parrot
My Talkative Parrot 

Share my post 

Post a Comment

0 Comments