My Golden Dreams

میرے سنہری خواب

Dreams


 میری دوسری شادی ہوجائے گی سوچا نہ تھا 

معذرت دوستوں کو اطلاع نہ کرسکا اور آناً فاناً نکاح ہوا اور رخصتی ہوئی ، حیرت یہ ہے کہ بیگم نے خوشدلی سے اپنی سوتن کو بہن بنایا ، بچے تو ماں کہہ کر لپٹ گئے ، والدہ بھی شاد ہیں ۔

میری نئی بیوی بے انتہا خوش اخلاق ثابت ہوئیں اور انہوں نے بھی سارے گھر کے افراد کو اپنا سمجھا ۔

ہماری پہلی ملاقات پہلی بیگم کے ساتھ ہی ایک شاپنگ سینٹر کے کیفے ٹیریا میں ہوئی تھی ، اور کب بات شادی تک پہنچ گئی پتہ بھی نہ لگا اور اسی وقت ہماری پہلی بیگم نے ان کو ہمارے لیے پسند کیا ۔

پہلی بیگم نے انتہائی ضد کرکے ہمیں ہنی مون پر بھیجنے کی تیاری کر رکھی ہے ، بضد ہیں کہ آپ دونوں ہنی مون پر جائیں جیسے آپ مجھے لے کر گئے تھے ، اس کے لیے انہوں نے فرمایا ہے کہ اگر رقم کم پڑے تو وہ دینے کو تیار ہیں ان کی پچھلے دنوں ہی تین لاکھ کی کمیٹی نکلی ہے ۔

میں کافی دیر تک یہ سوچتا رہا آخر وہ کون سے گھرانے ہوتے ہوں گے جہاں دوسری شادی کی وجہ سے جھگڑے ہوتے ہوں گے ایک جنگ کا سا ماحول بنتا ہوگا ، اپنے گھر کو دیکھتا ہوں تو جنت لگتا ہے ۔

آج صبح بیگم نے ناشتہ حجلہ عروسی میں پیش کیا اور اپنی ساتھی کو (سوتن لکھنے میں مجھے کوفت ہورہی ہے) اپنے ہاتھوں سے نوالے بنا کر کھلائے ، اور چھیڑنے کے انداز سے کن انکھیوں سے بھی ہم دونوں کو دیکھتی رہیں ، ایک بات تو بھول ہی گیا کہ گیزر بند ہونے کی وجہ سے گرم پانی کی دو بالٹیاں بھی بھری تھیں ، رات زبردستی گیارہ بجے ہم دونوں کو کمرے میں دھکیل کر بچوں کو شور شرابے سے روک کر کمرہ بند کردیا ، شکریہ بیگم ایسی بیویاں قسمت والوں کو ملتی ہیں ۔

کل رات شاید ہم ہنی مون پر ترکی نکل جائیں ، بیگم نے یقین دہانی کروائی ہے کہ میری غیر موجودگی میں وہ بچوں کی فیس ، بجلی کا بل ، راشن اور گھر کے بیشتر کام اور ذمہ داریوں کے علاوہ انجام دے دیں گی ۔

آپ سب اپنے گھر میں بھی یہ ماحول بنائیں اور محبت سے رشتوں کو قائم رکھیں ، اور اپنی بیوی کو اعتماد میں لیں ، یہ دیکھیں کہ دوسری بیوی ایک دن بعد ہی کہہ رہی ہے تیسری میں  آپ کے لیے خود تلاش کروں گی ، مجھ پر تو جیسے حیاء کی ایک سرخی سی آگئی اور میں شرما سا گیا ، عجیب شرمیلی طبعیت پائی ہے میں نے ۔

بس جی دعاؤں میں یاد رکھیں 

باؤلے کے خواب“ نامی ناول سے اقتباس )ی)

نیلے رنگ کی ٹائی

کل جب آفس پہنچ کر اپنی دراز کھولی ۔۔۔۔ تو ایک پرچی اوپر ہی پڑی تھی جس پہ جلی حروف میں لکھا تھا "اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو کل نیلے رنگ کی ٹائی پہن کر آنا ۔۔۔ میں سمجھ جاؤں گی کہ آپ بھی مجھ سے شادی پہ راضی ہیں" ۔ عبارت پڑھ کر دل حلق میں آگیا ۔ آفس میں کل تین لڑکیاں تھیں جن کی طرف دھیان بار بار جاتا تھا ۔ لیکن ان میں کون ایسی حسینہ تھی جو مجھ سے شادی جیسے انتہائی اقدام پہ راضی تھی ، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہی نہی ، ناممکن تھا ۔ سارا دن تینوں لڑکیوں کا باری باری جائزہ لیتا رہا لیکن کسی ایک کے بارے میں بھی حتمی رائے قائم نہیں کرسکا ۔ چھٹی کے بعد گھر آکر بھی بار بار یہی سوچتا رہا کہ کیا کروں انکار کردوں یا ہاں کروں ۔ پھر تینوں لڑکیوں کی شکلیں بار بار آنکھوں کے سامنے لہراتی رہیں ۔ رات بے چینی میں گزری صبح ہوئی تو دل کڑا کرکے فیصلہ کیا کہ آج شلوار قمیض میں آفس جاؤں گا تاکہ ٹائی لگانا ہی نہ پڑے لیکن نہ معلوم کیسے ارادہ تبدیل ہوا اور سوٹ پہن کر نیلی ٹائی لگائی، پرفیوم کا ضرورت سے زیادہ استعمال کیا اور دل ہی دل میں فیصلہ کیا کہ کیا حرج ہے اگر کوئی لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے تو اسکا دل کیوں توڑوں ؟؟ کسی کے کام آنا بھی ثواب ہے۔ اس خصوصی تیاری میں ٹائم بھی اضافی ہی لگا ۔ بھاگتے بھاگتے آفس پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ آج کوئی ایک درجن لوگ نیلی ٹائی لگائے ہوے تھے اور تینوں لڑکیاں مسکرا رہی تھیں،
😢😧 🙄🙄🙄

بیگم کی سالگرہ 

بیگم نے شوہر کو گھورا اور پوچھا
 تری دیو فلم کی ہیروئن کون تھی..؟

شوہر... مادھوری ڈکشت ۔ ۔ 
لیکن کیوں پوچھ رہی ہو ..؟

بیگم... دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں 
کاجول کا نام کیا تھا...؟

شوہر.... ثمرن... لیکن کیوں...؟

بیگم.. سچن ٹنڈولکر کا پاکستان کے حلاف
 2003 فائنل میں کیا سکور تھا...؟؟

شوہر... 98... لیکن کیوں !!!!!

بیگم.... سامنے والی فلیٹ کی ثریا کب سے 
یہاں شفٹ ہوئی...؟

شوہر... اس بدھ کو دو مہینے ہوجائیں گے

بیگم: پڑوس والی صدف کی شادی کب ہوئی تھی ؟

شوہر: اگلے مہینے کی 23 تاریخ کو چار سال ہو 
جائیں گے  ... پر اس وقت یہ کیا ڈرامہ بنایا ہے..؟

بیگم.... کیونکہ آج میری سالگرہ ہے
اور.....
پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی ۔ ۔۔ 😂🤣😂


ایک آدمی نے اپنی بیوی کے میکے جانے کے بعد اپنی گرل فرینڈ کو اپنے گھر بلایا بیوی کے پالتو طوطے نے  دیکھ کر کہا میں مالکن کو بتاؤں گا 
آدمی  نے طوطے کے پنجرے کے اوپر کالا کپڑا دال دیا اور تیز پنکھا چلا دیا پنجرہ کبھی  ادھر تو کبھی  ادھر گرتا آدمی نے ٹین ڈبہ بجانا سٹارٹ کر دیا اور پتاشے لے کر سارے صحن میں گرا دیے 
اگلے ہفتے  جب بیگم واپس آئی   تو آدمی نے کہا یہ ہمارا طوطا بہت جھوٹ بولنے لگا ہے بیگم طوطے کے پاس گئی تو طوطے نے آدمی کی گرل فرینڈ کی آمد کا بتا دیا آدمی نے کہا
جھوٹ مت بولو  اچھا یہ بتاؤ کس دن میری گرل فرینڈ آئی  تھی طوطا جھٹ سے بولا

جس دن آندھی طوفان آیا تھا اور آسمان سے پتاشے کی برسات  ہوئی تھی   😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂😂

میں ایک مووی بناؤں گا ۔۔

جس میں ایک خوبصورت لڑکی ایک 60 سال کے بڈھے سے شادی کرے گی
 تاکہ اس کے مرنے کے بعد ساری دولت اس کی ہو جائے پھر ایسا ہی ہو گا 
لیکن کچھ عرصے کے بعد وہ عورت بھی عمر رسیدہ ہو جائے گی ۔۔اور تنہا ہو جائے گی ۔۔
پھر ایک جوان خوبصورت لڑکا اس سے شادی کر لےگہ تاکہ وہ مر جائے تو بعد میں ساری دولت اس لڑکے کے نام ہو جائے 
مورل ۔۔جیسی کرنی ویسی بھرنی 😁

ایک دفعہ ایک لڑکے نے پوسٹ کی کے مجھ ہزار روپے کی ضرورت ہے 

سب نے اس کا مزاق اڑایا اور کچھ لوگوں نے تو اسے فقیر بھی کہا کچھ لوگوں نے تو گالیاں ہی اس کی نظر کردی مگر وہ لڑکا برداشت کرتا رہا😞
آخر ایک لڑکی کو ترس آیا اس نے اس کا نمبر مانگا اور  پیسے بھیج دیے 🙆
کچھ دن بعد لڑکے نے لڑکی کو کال کی اور کہا مجھے اپ سے مل کے شکریہ ادا کرنا ہے اور آپ کے پیسے واپس کرنے ہیں 
اس پر لڑکی راضی ہو گی🤷‍♀️
اگلے دن جب وہ ملے تو لڑکے نے لڑکی کو ایک عدد بی ایم ڈبلیوں🚘 گفٹ کر دی اور کہا در اصل میں اسے گفٹ کرنا چاہتا تھا مجھے کوی اس لایک مل نہیں رہا تھا
اس لیے وہ پوسٹ کی تھی💁
 اب اپ خدا کے کرم سے مل گی ہو تو اپ اس کی حقدار ہو 
لڑکی اس پر بہت خوش ہوی اور اپنی نرم دلی پر فخر ہو رہا تھا  😌 
اور ہاں آخر میں یاد رہے مجھے بھی آج ایک ہزار کی سخت ضرورت ہے 🙈😂

Post a Comment

0 Comments